اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر 8 سال سے لاہور میں مقیم اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنز کے چیئرمین ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران دور حکومت میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو پی آئی سی بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بنایا گیا تھا، موجودہ حکومت نے بھی ڈاکٹر فرقد کو چیئرمین برقرار رکھا، ڈاکٹر فرقاد جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے بھی چیئرمین ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد برطانیہ میں سینئر کارڈیالوجسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں، ان کے اہل خانہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کا آنا جانا رہتا ہے۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی ڈاکٹر فرقاد برطانیہ گئے ہوئے تھے، برطانیہ میں بھی ڈاکٹر فرقاد مریضوں کو دیکھتے ہیں، ڈاکٹر فرقد نے مسلم لیگ ن کے ایک سابق وفاقی وزیر کی بھی انجیو پلاسٹی کی تھی۔لندن سے تعلق رکھنے والے ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل بلایا گیا۔ وہ چار رکنی میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے عمران خان کی بلڈ پریشر کی دوا میں تبدیلی بھی کی۔ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے اینگزائٹی لیول کو 3+ قرار دیتے ہوئے روزانہ ایک گھنٹہ واک اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں بڑھانے کی سفارش کی
عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی تفصیلات سامنے آگئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






