تہران (شہرنامہ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف معاشی جنگ جاری رکھی تو تہران خلیج فارس میں بحری اخراجی زون قائم کرسکتا ہے۔ محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ کا جواب خلیج فارس میں اس علاقے تک بحری اخراجی زون قائم کرکے دیا جائے گا جہاں امریکی ناکا بندی کی حدود موجود ہیں۔ تاریخیکتابیں دریافت کریںانہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں نئے میزائلوں کے ذریعے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے۔ رضائی کے مطابق تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں اور فوجی اڈوں کے حوالے سے اپنی فوجی حکمت عملی میں بھی بنیادی تبدیلی کی ہے۔ایرانی عہدیدار کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں بحری آمدورفت پہلے ہی شدید متاثر ہے اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایران نے ایک نئی بحری پابندی والے علاقے کے قیام کی بھی دھمکی دی ہے، جس میں داخل ہونے والے غیرمجاز بحری جہازوں کو پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاریخی کتابیں دریافت کریں آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اس لیے خلیج میں کسی نئے بحری اخراجی زون کے قیام سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔
ایران کی امریکا کو خلیج فارس میں بحری اخراجی زون قائم کرنے کی دھمکی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







