لاہور(شہرنامہ نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فلک جاوید کی ضمانت منظور کی۔فلک جاوید کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے دلائل دیے، جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانت کی مخالفت کی گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس میں فلک جاوید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ فلک جاوید نو مئی کے دیگر مقدمات میں بھی جیل میں قید ہیں۔
زمان پارک پولیس حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







