عمران خان طرز کی طبی سہولیات مانگنے والے قیدیوں کی درخواستیں، اٹارنی جنرل کو نوٹس

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے قیدیوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔تین قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات دینے کی درخواستوں پر سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا، قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ قانون کی تشریح کا معاملہ ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پرائیویٹ اسپتال ہی کیوں؟ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں کیوں علاج نہیں ہوسکتا۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا جیل مینول کا کیا فائدہ، وہ کیسے ایسا کر سکتے ہیں، جیل مینول بالکل واضح ہیں، غیرمساوی رویہ نہیں ہونا چاہیے، اگر جیل مینول پر عمل نہیں کرنا تو جیل مینول کا کیا فائدہ ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے طبی سہولیات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔’میرا بیٹا جو کرنا چاہے گا وہی کرے گا، یہ بیماری اس کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرے گی‘۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں