فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس کو شکست ،اسپین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

امریکہ (شہرنامہ نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو شکست دے دی جس کے ساتھ ہی اسپین کی ٹیم 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ ڈیلس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کے خلاف 0-2 سےکامیابی حاصل کی۔ اسپین نے انتہائی جارحانہ انداز سےمیچ کا آغاز کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہی ہاف میں میکیل اوریار زبال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں اسکور کیا، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا پانچواں گول بھی تھا۔ اسپین کی جانب سے دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں بنایا۔ ٹورنامنٹ میں 8 گول داغنے والے فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپےاس سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکے۔ فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں