فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدرٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سےنہیں تھا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان نے ایس سی او کی ایک سال کیلئے چیئرمین شپ سنبھالی ہے اور پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کی میز بانی کرےگا۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدرٹرمپ یا امریکا کے نمائندے سے حیثیت سےنہیں تھا، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں تھا، ان کی ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکراتی حل تلاش کرنے پر بات ہوئی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کےخاتمے اور مشرق وسطیٰ بحران کےحل کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطوں میں ہے، پاکستان کی کوششیں خطے میں امن و استحکام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہیں، ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں