اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)صدرمملکت نےجنرل سید عامر رضا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کونشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنےکی منظوری دےدی۔اعزازجنرل سید عامر رضا کی قومی دفاع،اسٹریٹجک صلاحیتوں کے استحکام اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ نشانِ امتیاز (ملٹری) پاکستان کا اعلیٰ عسکری اعزاز ہے،جو مسلح افواج کے افسران کو نمایاں اور غیر معمولی خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے ہی جنرل سید عامر رضا نے ملک کے پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھی۔ اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل 24 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔
صدرِ مملکت کی جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







