راجن پور(شہرنامہ نیوز)کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اسے سچ ثابت کر دکھایا راجن پور میں ایک بکری کی فروخت نے جہاں چھوٹی سی بکری انمول قیمت پر فروخت کر دی گئی۔راجن پور میں نایاب نسل کی یہ 15 کلو وزنی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، بکری مالک کے مطابق یہ شیرا پرنٹ نسل کی بکری ہے۔ راجن پور کی بریڈ ہے۔ بکری مالک علی زاہد کا کہنا تھا کہ یہ رنگ روپ کی واحد نایاب بکری ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوری لوگوں نے خریدنے کے لیے رابطے شروع کر دیے تھے۔ علی زاہد کا کہنا ہے کہ ارشد دریشک نامی شخص سے 18 لاکھ روپے میں سودا طے ہوا۔ بکری لینے کے لیے خریدار کے ساتھ فاضل پور سے 300 سے زائد شائقین کا قافلہ راجن پور پہنچا۔
نایاب نسل کی15 کلو وزنی بکری کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







