سوڈان میں سونے کی کان منہدم،60 ہلاکتوں کی تصدیق

کردفان(شہرنامہ نیوز)سوڈان کی ریاست مغربی کردفان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، کان کے ملبے تلے دبنے والے افراد میں سے کئی کو زندہ بچا لیاگیا،حادثے میں اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کان میں حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں،مزید افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ سوڈان افریقا کےان چند بڑےمماک میں شامل ہےجہاں سےسونا بڑی مقدار سے نکالا جاتا ہے، مگر اس ملک میں سونے کی بیشتر کانوں میں کان کنی کافی خطرناک طریقوں سےکی جاتی ہے اور زیادہ تر مقدار ملک سے باہر اسمگل کر دی جاتی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں