پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات شروع

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم لیاقت بلوچ کی سربراہی میں دفتر خارجہ پہنچ گئی، مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر وزارت خارجہ میں ہورہے ہیںجماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ، انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہیں، جبکہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں