پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح افراد موجود ہیں: حنیف عباسی کا الزام

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں مسلح افراد کی موجودگی کا الزام عائد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےحنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک میں ایک خاص ایجنڈے کےتحت لایا گیا،اب 9 مئی دوبارہ نہیں ہونےدیا جائےگا،لانگ مارچ میں مسلح افرادکی موجودگی کی تصاویر سامنے آگئی ہیں، کبھی کسی سیاسی جماعت نے کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر نےالزام عائدکیا کہ بھارت اورافغانستان دہشت گرد ایکسپورٹ کررہے ہیں،سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت کس کے آلہ کار بنی ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا کے عوام کو سوات آپریشن سے پہلے کی صورتحال یاد دلاتے ہوئے کہا کہ صوبے کے لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا، ہم انکے ساتھ ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں