ہری پور(شہرنامہ نیوز)ضلع ہری پور کی یونین کونسل ناڑہ آمازئی، تحصیل غازی میں حالیہ طوفانی بارشوں سے تباہی پھیل گئی، لینڈ سلائیڈنگ واقعات ہونے کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آمازئی کے گاؤں کالیلاڑ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالیلاڑ روڈ مکمل طور پر بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں ہری پور سے ضلع طورغر اور ضلع صوابی کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گورنمنٹ پرائمری سکول کالیلاڑ بھی متاثر ہوا ہے، جبکہ بجلی کے کھمبے گرنے سے پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ رابطہ سڑکوں کو کھولنے کے لیے فوری طور پر بھاری مشینری بھیجی جائے، جبکہ متاثرہ سکول اور بجلی کے نظام کا بھی جائزہ لیا جائے۔گورنمنٹ ہائی سکول کپڑی امازئی تحصیل غازی کی دیوارلینڈ سلائڈنگ سے منہدم ہوگئی، گراؤنڈ کی دیوار بھی گر گئی، مرکزی راستہ اورہائی سیکشن کے کمروں کے عقب میں بھی لینڈ سلائڈنگ ک باعث کمروں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے.
ہری پور میں طوفانی بارشوں سے تباہی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







