گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل

لاہور (شہرنامہ نیوز) گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، ٹرانسپورٹ اڈوں سے گاڑیوں کی روانگی مکمل طور پر معطل ہے۔ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے، ٹرانسپورٹرز نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کو مسترد کرتے ہوئے اسے کاروبار کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ منسوخ کیے گئے 7 ہزار 500 گاڑیوں کے لائسنس بحال کئے جائیں اور اضافی ٹیکسز واپس لئے جائیں، انہوں نے ٹریفک جرمانوں اور مختلف ٹریفک قوانین پر بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ہڑتال کے باعث مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے سے سامان کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں