صحت مند معاشرہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد،سید یحییٰ بخاری

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) گزشتہ روز ایک جامع ہیلتھ اینڈ فٹنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے آرگنائزرز سلمان شیخ، ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر شیراز علی (ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر، پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن (PBSF) اور پریزیڈنٹ یوتھ کونسل فار اسپورٹس سائنسز)تھے، جنہوں نے اس آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ میں ایڈوائزر ٹو چیئرمین سینیٹ سید یحییٰ حسین بخاری، ایڈوائزر ٹو چیئرمین سینیٹ احمد حسن، اسسٹنٹ پروفیسر و اکیڈمک لائژن آفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر بلوچ، اور ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ، فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر اعجاز اصغر سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید یحییٰ حسین بخاری اور احمد حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نوجوانوں میں صحت، فٹنس اور ویلنَس کے فروغ کے لیے کیے جانے والے مثبت اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور سینیٹ مستقبل میں بھی ایسے عوامی مفاد کے پروگراموں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔ بعد ازاں ورکشاپ کے آرگنائزر ڈاکٹر شیراز علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحت، جسمانی سرگرمیوں اور اسپورٹس سائنسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔عد ازاں ورکشاپ کے آرگنائزر ڈاکٹر شیراز علی نے کہا کہ صحت کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اور فٹنس ایک صحت مند، فعال اور کامیاب زندگی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے، باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے اور اسپورٹس سائنسز سے استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی آگاہی ورکشاپس نہ صرف صحت سے متعلق شعور بیدار کرتی ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے ایک مضبوط، باصلاحیت اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی صحت، فٹنس اور اسپورٹس سائنسز کے فروغ کے لیے اس نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ معاشرے میں صحت مند زندگی کے تصور کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں