اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)وفاقی وزارت صحت نے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کل سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ملازمین کی اسکریننگ شروع ہوگی۔12سال سے زائد عمر کے افراد کی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت قومی صحت نے تمام وفاقی ملازمین کی ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا۔اسکریننگ کا آغاز کل سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسکریننگ کے لیے کوہسار کمپلیکس میں خصوصی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔وفاقی سیکرٹریٹ میں موجود وزارتوں کے ملازمین کی بھی اسکریننگ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز میں پہلے ہی ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے سینٹرز قائم ہیں۔جبکہ منصوبے کے تحت بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ لازمی ہوگی۔
وفاقی وزارت صحت کا ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







