پاکستان میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی۔ وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62 ہزار زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریباً 12 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کےمطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے،صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں۔وفاقی حکومت نے یونیسیف،ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں