اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے تیسرے کوارٹر میں شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں ابوبکر نے مسلسل دو گول سکور کرکے پاکستان کو 1-3 کی فتح دلا دی۔اِسی طرح پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے دو جب کہ عبدالرحمان نے ایک گول سکور کیا، میچ سٹیڈیم میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی دیکھا۔خیال رہے چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ملے گا۔
ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







