سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی سزائیں معطل کردیں، رہائی کا حکم

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزائیں معطل کردیںجسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےدو رکنی بینچ نےدرخواستوں پرسماعت کی، عدالت عظمیٰ نے دونوں کی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلوں پر فیصلے تک ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دے دیا،عدالت نےدونوں کی ضمانت 2،2 لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔اس موقع پرجسٹس نعیم اختر افغان نےریمارکس دی کہ دونوں وکیل ہیں،انکی عزت رکھ رہے ہیں،انہیں بھی کہہ دیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں، ایک وکیل میں اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔واضح رہےکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جنوری 2026 میں سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس میں 17،17 سال کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں