(شہرنامہ نیوز) لندن پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کےپہلے روز فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے۔ امام الحق کی انجری کے بعد اسکین کرائے گئے جس میں بائیں پنڈلی پر لو گریڈ سٹرین کی تصدیق کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی میڈیکل ٹیم امام الحق کی انجری کا علاج اور بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔پی سی بی کے مطابق امام الحق لارڈز ٹیسٹ کے بقیہ میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ان کے علاج اور صحت یابی کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
امام الحق کی انجری، لارڈز ٹیسٹ کے بقیہ میچ میں شرکت مشکوک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







