خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز، ایوان صدر میں اہم اجلاس شروع

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم اہم وفاقی وزرا اور سیکورٹی حکام بھی شریک ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی ایوان صدر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جارہاہے جبکہ ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں عوام کے تحفظ کےلیے وفاق کے اہم اختیارات استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کےتحت مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیےجانے کا امکان ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں