کراچی(شہرنامہ نیوز) پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی، جعلی ویڈیو کے باعث اداکار کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی، جس کے بعد عمران اشرف نے خود سامنے آکر وضاحت کردی۔ عمران اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ جعلی خبر ہے، آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی، جہاں اسی نوعیت کی مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، ان ویڈیوز میں سینئر صحافیوں، کرکٹرز اور اداکاروں کو عمران اشرف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو میں ایک نیوز کاسٹر کو عمران اشرف کے انتقال کی خبر بریک کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







