لاہور(شہرنامہ نیوز) پاکستان کے ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے بینائی کی دوا استعمال کی اور ایشین بیچ گیمز میں ٹیسٹ سے پہلے نہیں بتایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا، مئی میں ان کو نوٹس جاری کیاگیا، آنکھوں کے تمام ٹیسٹ، سکین اور دوائیوں کی فہرست انعام بٹ نےجمع کرائی، بینائی دوائی، ٹیسٹ اور سکین کے بعد انعام بٹ کی بیماری کو تسلیم کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ کا آئی ٹی اے نے بعد میں دوبارہ ٹیسٹ لیا،کیس کاجائزہ لیا، آئی ٹی اے کو ادویات کی تمام فہرست بھی فراہم کی گئی، کھلاڑی کو ادویات استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ دوائی کی بہت کم مقدار سامنے آئی تھی اور سامنے آنے والی دوائی قوت بخش نہیں تھی جو علاج کے لیے تھی ،ٹیسٹ سے پہلے نہ بتانے کی وجہ سے انعام بٹ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ انعام بٹ کی خط وکتابت جاری ہے، انعام بٹ بی سیمپل کے لیے نہیں جائیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر معاملےکو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لےجاسکتے ہیں۔
انعام بٹ نے بینائی کی دوا استعمال کی، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سامنے آگئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







