جرمنی (شہرنامہ نیوز)اگر آپ بہت زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں جو کہ موجود عہد میں متعدد افراد کی عام ترین عادت ہے، تو یہ شخصیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ درحقیقت انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنا تناؤ کی بلندسطح، چڑچڑے پن اور دیگر سرگرمیوں سے غفلت کا باعث بنتا ہے۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ Duisburg-Essen یونیورسٹی کی تحقیق میں 900 افراد کو ایک سروے کا حصہ بنایا گیا اور ان کی آں لائن عادات کے باعث میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔ ان کے انٹرنیٹ پر وقت گزارنے کے دورانیے کو مدنظر رکھ کر 3 گروپس بنائے گئے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آن لائن بہت زیادہ وقت گزارنے سے شخصیت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان افراد سے 2 ہفتوں تک ہر شام ایک فارم مکمل کرایا گیا جس میں انہیں مزاج اور تناؤ کی سطح، انٹرنیٹ استعمال کرنے کی خواہش کی شدت اور انٹرنیٹ پر گزارے گئے مجموعی وقت کے بارے میں رپورٹ کرنا تھا۔ اس فارم کی مدد سے دیکھا گیا کہ انٹرنیٹ سے وہ کس حد تک لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں دیگر سرگرمیاں کس حد تک متاثر ہوتی ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ وقت تک انٹرنیٹ پر وقت گزارنے والے افراد میں چڑچڑے پن، تناؤ اور زندگی کے دیگر معاملات کو نظر انداز کرنے جیسے رویے عام ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شدید خواہش اس کا باعث بنتی ہے کیونکہ وہ اس میں خوشی اور سکون محسوس کرتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ آن لائن سرگرمیاں زندگی کے متعدد شعبوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ خطرہ انٹرنیٹ کو بہت زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں زیادہ ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ کا حد سے زیادہ استعمال شخصیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







