اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ملک میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں جاری ہیں۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے اپریل سے جون کے دوران 105 آئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب روپے ادا کیے، یہ رقم ملک بھر کے بجلی صارفین سے بلوں کی صورت میں وصول کی گئی۔ دستاویز کے مطابق کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں چائنا فیول انرجی کو 30 ارب 81 کروڑ روپے، شنگھائی انرجی کو 26 ارب، نیوکلیئر ون کو 36 ارب اور نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کو 37 ارب روپے ادا کیے گئے۔پورٹ قاسم پاور کو 26 ارب، تھرکول بلاک ون کو 29 ارب جبکہ واپڈا ہائیڈل کو 35 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔دستاویز کے مطابق آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کے باوجود گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ملک میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔
شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود آئی پی پیز کو 472 ارب روپےکی ادائیگی کا انکشاف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







