تہران (شہرنامہ نیوز)ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی ایکروبیٹک تھرو اِن سے سب کو حیران کردیا۔29 سالہ نادر محمدی نے روسی کپ کے چوتھے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسپارٹک کوسٹرومہ کی جانب سے ریازان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی کوسٹرومہ نے یہ میچ 0-2 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی جس میں نادر محمدی کی منفرد فلپ تھرو اِن نے اہم کردار ادا کیا۔ان کے حیرت انگیز انداز میں کیے گئے تھرو اِن سے ٹیم کو فیصلہ کن گول بنانے میں مدد ملی۔نادر محمدی کا یہ خاص ہنر رواں سیزن میں تیسری مرتبہ اسسٹ کا سبب بنا ہے۔ان کی خطرناک سیٹ پیس تکنیک نے روسی ڈومیسٹک مقابلوں میں انہیں ٹیم کے لیے ایک مؤثر ہتھیار بنا دیا ہے جبکہ مخالف دفاعی کھلاڑی بھی ان کے غیر روایتی تھرو اِن کو روکنے میں مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔
ایرانی فٹبالر نادر محمدی کی منفرد فلپ تھرو اِن نے ایک بار پھر دھوم مچا دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







