امریکی فوج خطے سے باعزت واپسی کا راستہ تلاش کر رہی ہے، ایرانی اسپیکر

بغداد(شہرنامہ نیوز) ایرانی اسپیکر باقرقالیباف کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا۔ ضروری ہے وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے۔ بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی فوج خطے سے باعزت واپسی کا راستہ تلاش کر رہی ہیں۔ امریکا مزاحمتی محاذ کی طاقت کو روکنے میں ناکام رہا۔ باقرقالیباف نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا خطے میں اب کوئی مستقبل نہیں، صہیونیوں کی گندی سیاست دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی۔ دنیااب اسرائیل کو انسانیت کا دشمن سمجھ رہی ہے۔محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے ایران اور عراق کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، عراق کے ساتھ ہماری دوستی ہماری طاقت ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں