اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل کے آغاز کی یقین دہانی کرائیں تو دونوں کی ملاقات کرادیتے ہیں، کل کا ٹائم بتادیں ایک گھنٹے کی ملاقات کرادی جائے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں