اسلام آباد(نمائندہ شہرنامہ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے انتخابی بورڈ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تمام زونز کے ناظمین و قیمین، الیکشن سیل کے ذمہ داران سمیت دیگر تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، انتخابی مہم اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا کیا گیا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں سب سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے گی اور انتخابی مہم کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے شہر کو 8 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام یونین کونسلز میں علیحدہ الیکشن سیلز قائم کرنے، بلدیاتی انتخابات کے لیے منشور کمیٹی اور ووٹرز تک مؤثر رسائی کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انتخابی عمل کے تمام امور کی نگرانی اور انجام دہی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں اسلام آباد میں ایک بڑے انتخابی جلسے کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔ انتخابی مہم میں جماعت اسلامی کے خواتین ونگ، یوتھ ونگ اور مینارٹی ونگ کی خصوصی سرگرمیوں کا منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






