جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، ’’آئینہ دیکھیں اور ذمہ داری قبول کریں‘‘

آسٹریلیا(شہرنامہ نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر کڑی تنقید کی ہے۔ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم خوف کے ساتھ کھیل رہی ہے، ٹیم میں کوئی سلیکشن حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ سابق کوچ نے کہا کہ عاقب جاوید روزانہ اپنا فیصلہ بدلتے ہیں، وہ 2 سال سے چیف سلیکٹر ہیں، انہوں نے گیری کرسٹن اور مجھے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا، ہمیں پاکستان ٹیم سے گئےعرصہ ہوچکا لیکن پھر بھی عاقب جاوید ہمیں ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید کو موجودہ صورتحال کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، کھلاڑیوں اور عاقب جاوید کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، برطرف کیے گئے کھلاڑیوں کو اپنی برطرفی کا علم اہلخانہ، دوستوں اور میڈیا سے ہوا۔سابق کوچ نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کو برطرفی کے فیصلے سے براہ راست آگاہ نہ کرنا انتہائی بے عزتی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں