امریکا کا ’بدصورت ترین کتا‘ کون؟ جِنی لو نے مقابلہ جیت لیا

نیویارک(شہرنامہ نیوز) امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں 2026 کے دنیا کے ’بدصورت ترین کتے کے مقابلے’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں جِنی لو نامی 6 سالہ ‘پگ’ (pug) نسل کے کتے کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔جِنی لو کی مالکن مشیل گریڈی کو مقابلے کے اسپانسر کی جانب سے 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔اس مقابلے کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی جس کا مقصد دنیا کے بدصورت ترین کتے کی تلاش نہیں بلکہ ملک بھر سے آئے کتوں کی انفرادیت اور خامیوں کو سراہتے ہوئے پالتو جانوروں کو گود لینے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں