ججز کو دباؤ سے آزاد کرنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کر دی: چیف جسٹس

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی کا کہنا ہے عوام کے اعتماد کے لیے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا عدلیہ کا مقصد ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا انصاف کی بروقت فراہمی ضروری ہے اور ضلعی عدالتیں نظام انصاف میں ریڑھ کی ججز کو دباؤ سے آزاد کرنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کر دی: چیف جسٹسہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں، نوجوان ججز بہترین انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹ کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ہم نے عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، ججز ایماندارانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو سولر نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے، عدلیہ کو انٹرنیٹ کی بہترین سہولت اور ای لائبریریز کی سہولت فراہم کی جائےگی، بلوچستان کی تمام تحصیلوں اور اضلاع میں سولر سمیت بنیادی ضروریات پر کام جاری ہے، بلوچستان کے 18 اضلاع میں بھی سولر، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، جو اضلاع رہ گئے ہیں، وہاں ایک ماہ میں سہولیات فراہم کر دی جائیں گی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ماتحت عدلیہ پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد کرنے کے لیےکوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کی گئی، جج کو بیرونی دباؤ سے آزاد کرنے کے لیے پوری عدلیہ ساتھ ہے۔ان کا کہنا ہے عوام کے اعتماد کے لیے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا عدلیہ کا مقصد ہے، ماتحت عدلیہ کے ججز مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ماتحت عدلیہ میں سولر، انٹرنیٹ اور صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی میں صوبائی حکومت کے تعاون پر مشکور ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران خطاب شرکا۴ کو تالیاں بجانے سے روک دیا اور کہا کہ اس چھت کے نیچے ہم سب یہاں ججز ہیں، ہمیں ججز کی طرح پیش آنا چاہیے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں