کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹ پھر خبروں میں، کس اداکارہ کو جیب کتر کہہ دیا

بمبئی (شہرنامہ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث خبروں میں آگئی ہیں۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو جسمانی ساخت کی بنیاد پر شرمندہ نہیں کرتیں۔ تاہم اسی پوسٹ میں کنگنا نے ایک نامعلوم اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے لباس اور اندازِ گفتگو پر طنزیہ تبصرے کیے۔کنگنا نے لکھا کہ ایک اداکارہ ان دنوں ایسے لباس پہنتی اور اس انداز میں بات کرتی ہیں جیسے ’جیب کترا‘ ہو، جبکہ وہ احتجاج کرنے والوں کے رویے کی حمایت بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ اداکارہ پہلے زیادہ باوقار انداز میں لباس پہنتی اور گفتگو کرتی تھیں، تاہم اب ان کے انداز میں تبدیلی آگئی ہے۔ کنگنا نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اسٹائل پر توجہ دیں اور اگر انہیں مدد کی ضرورت ہو تو وہ اس سلسلے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کنگنا نے اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے قیاس کیا کہ ان کا اشارہ سوناکشی سنہا کی جانب ہو سکتا ہے۔ سوناکشی سنہا جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ احتجاج کی ویڈیوز میں وہ ٹی شرٹ، شارٹس اور کیپ پہنے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ کنگنا کی حالیہ پوسٹ میں لباس اور احتجاج کی حمایت سے متعلق اشاروں کو بعض صارفین سوناکشی سے جوڑ رہے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں