بمبئی (شہرنامہ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کی جین زی نسل کو “گٹر جنریشن” قرار دے دیا۔ حال ہی میں پیپر لیک معاملے پرکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران پولیس نےلاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کی،شدید عوامی دباؤ کےبعدبھارتی وزیرتعلیم کو استعفیٰ دینا پڑا۔ کنگنا رناوت نےانسٹاگرام اسٹوری میں احتجاجی ویڈیوز پرتنقید کرتے ہوئےلکھاکہ انہوں نےاپنی زندگی میں ایک جگہ اتنی بدصورتی کبھی نہیں دیکھی، انکے بقول جین زی کےمظاہروں کی ویڈیوز دیکھ کر متلی محسوس ہوتی ہے، انکا اندازِگفتگو اور استعمال ہونے والی زبان انتہائی ناگوار اور بھونڈی ہے۔کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ جین زی کو “جنریشن گٹر”کہتی ہیں،ان کے بقول اس نسل کےبعض افراد کے پاس معاشرے اورنظام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، وہ نہ تعلیم میں نمایاں ہیں اور نہ ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں،یہ تو گھر سنبھالنے کے بھی اہل نہیں ہیں۔
کنگنا رناوت کا طلبہ احتجاج پر ردعمل، جین زی کو “گٹر جنریشن” قرار دے دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







