کوہاٹ(شہرنامہ نیوز)کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہہ پرانی پولیس لائنز کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی، دھماکے کے بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے سپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس لائنز کے احاطےمیں پولیس اور سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج سے مقابلہ جاری ہے، اب تک ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو چکا ہے، دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے۔ریسکیو 1122 کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 30 سے زائد زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور پولیس لائنز کے قریب مزید نفری پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے کہا کہ کوہاٹ پشاور روڈ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے۔
کوہاٹ؛ نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکا، 16 شہید ،متعددزخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







