اسلام آباد( نمائندہ۔شہرنامہ) الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالخلافہ اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی ۔صدارت چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں معزز ممبران جناب نثاراحمد درانی ، جناب شاہ محمد جتوئی ، جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی ۔1۔ صوبہ پنجاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو ڈرافٹ الیکشن شیڈول بھیج دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کی تعیناتی کے لئے فہرستیں مانگ لی گئی ہیں تاکہ الیکشن کمیشن مذکورہ بالا تعیناتیاں کر سکے ۔ مزید یہ کہ پنجاب صوبائی حکومت جلد ازجلد ڈرافٹ الیکشن شیڈول پر ردعمل دے ۔
2۔ وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئےالیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ حلقہ بندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ البتہ وفاقی دارالخلافہ ترمیمی آرڈیننس 2026 کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔لہذا الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ مذکورہ بالا آرڈیننس کے مطابق قانون سازی کی منظوری قائمہ کمیٹی دے چکی ہے ۔لہذا اس منظوری کےمطابق قانون سازی کا عمل فوری طور پرمکمل کیا جائے۔ اگر اس سلسلےمیں قانون سازی نہیں کی جاتی تو الیکشن کمیشن موجودہ مقامی حکومت کے قانون وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے مطابق الیکشن کروا دے گا۔
3۔ کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے تمام کنٹونمنٹس میں حلقہ بندی کاعمل مکمل کر لیاہے۔ الیکشن کمیشن کنٹونمنٹس میں انتخابات کروانے کے لئےتیار ہے ۔ البتہ کنٹونمنٹ ایکٹ 2023 کے سیکشن 19-D(2)کے تحت وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹس میں انتخابات کروانے کی درخواست کرنی ہے جوکہ الیکشن کمیشن کی یادہانیوں اور چیف الیکشن کمشنر کی وزیراعظم پاکستان کو تحریر کردہ چٹھی کےباوجودمذکورہ بالا درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے سلسلےکوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ ایک حتمی چٹھی وزارت دفاع کو لکھی جائے اگر اس پر کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہ ہوا تو الیکشن کمیشن الیکشن کے انعقاد کے سلسلےمیں مناسب فیصلہ کرے گا۔
4۔ صوبہ خبیر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کےحوالے سےالیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نےصوبہ کے23اضلاع میں حلقہ بندی کاعمل مکمل کردیا تھا جبکہ 7 میں جاری تھا۔ اس دوران صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 کی سیکشن 6(5)(E)میں ترمیم کی اورویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز And Neighborhood) (Villageکی حلقہ بندی کے لئے تھریش ہولڈ(Thresh hold) 5000-15000سےبڑھا کر40000-30000 کر دیا ۔ جوکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے 9th شیڈول میں دی گئی ، ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈکونسلز کی تعداد کے مطابق نہیں ہے ۔اگر ترمیم شدہ تھریش ہولڈ پر عمل کیا جائے تو نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندی ممکن نہیں کیونکہ ویلج ہوڈ کونسلوں کی تعداد اور ترمیم شدہ Thresh hold آپس میں مطابقت نہیں رکھتے ۔ اس پر صوبائی حکومت کو کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت کرے اور مذکورہ بالا ایکٹ کےSchedule 9th میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلوں کی تعداد میں مناسب ترمیم کر ے تاکہ الیکشن کمیشن صوبے میں حلقہ بندی اور الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ۔ صوبائی حکومت کے کوئی اقدام نہ اٹھانے پر کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ اور الیکشن کمیشن اس سلسلےمیں مناسب فیصلہ کرے گا۔
5۔ صوبہ بلوچستان کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں کی معیاد 8فروری 2027 کوختم ہوگی ۔ البتہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فیڈرل آئینی عدالت کے حکم کے باوجودممکن نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن نےعدالتی حکم کے مطابق حلقہ بندی کا عمل مورخہ 21مئی 2026 کو مکمل کر لیا تھا لیکن صوبائی حکومت نے کوئٹہ کو 2اضلاع میں تقسیم کر دیا جس کی حد بندی کی تفصیل اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن کو مہیا نہیں کیا گیا ۔ اور صوبائی حکومت کا اس سلسلےمیں ردعمل بالکل سست ہے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومت کو تحریر کیا جائے کہ وہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی فوری مکمل کرے ۔ اور عدالتی حکم کی تعمیل یقینی بنائے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے مطابق الیکشن کروا نے کا فیصلہ







