لارڈز ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

لندن (شہرنامہ نیوز)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے، ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچا دی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں