پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 248 رنز بنالیئے، 9 کھلاڑی آوٹ

لارڈز(شہرنامہ نیوز)انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ اور ایمیلیو نے میدان میں اترکر کھیل کا آغاز کیا لیکن ایمیلیو محمد عباس کی گیند کا نشانہ بنے اور محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد جورڈن نے میدان سنبھالا اور 5 5 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، بین ڈکٹ 17، جیمی سمتھ 61، ڈین لارنس 17 اور ہیری بروک نے 15 رنز بنائے ۔ اٹکنسن 34 اور جوش 1 سکور کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 اور محمد علی 3 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا چکے ہیں جبکہ خرم شہزاد نے بھی ایک وکٹ حاصل کی ۔
قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز لارڈز کے تاریخی میدان میں ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی لارڈز ٹیسٹ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ سلمان علی آغا کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ بطور کپتان لارڈز میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں