راولپنڈی ( شہرنامہ نیوز) تھانہ صادق آباد، ماجد ستی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے فرخ کھوکھرسمیت 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی شہر کی مشہور شخصیت تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کو سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر فرخ کھوکھر سمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی مرکزی ملزم فرخ تاجی کھوکھر، ملزم امیر حمزہ اور ملزم حیدر نواز کو عمر قید اور فی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا جب کہ ایک ملزم وسیم کو بری کر دیا۔ مجرم فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جب کہ باقی دو مجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھرکو عمر قید کی سزا،3 ساتھیوں سمیت گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






