کوہاٹ میں مکان کی چھت گرنے سےخواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

کوہاٹ(شہرنامہ نیوز) تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق امدادی ادارے 1122 نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، نکالے گئے 11 افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ 11 زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتال بھیجا گیا۔ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، جاں بحق افراد میں 50 سالہ بسمینہ، 45 سالہ نواب جانہ، 45 سالہ فرمینہ اور 6 سالہ ارحم شامل ہیں۔زخمی افراد میں صفی اللہ عمر 30 سال، نبیلہ عمر 25 سال، شاردہ ناز عمر 30 سال، سیف اللہ عمر 3 سال، رویزہ عمر 4 سال، گل مرجانہ عمر 50 سال، سکینہ عمر 60 سال، جاویدہ عمر 30 سال، ادیبہ عمر 3 سال، شیرینہ عمر 20 سال اور رخسانہ بی بی عمر 56 سال شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی۔

خبر پر اپنی رائے دیں