پنجاب میں ٹیکنالوجی انقلاب کی جانب اہم قدم، میکر اسپیس منصوبے پر معاہدہ

لاہور(شہرنامہ نیوز)پی آئی ٹی بی اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے درمیان میکر اسپیس پنجاب منصوبے کے تحت معاہدہ طے پاگیا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)اورپنجاب یونیورسٹی لاہور کے درمیان میکر اسپیس پنجاب منصوبے کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے،وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کا مقصد جدت، تحقیق اورٹیکنالوجی کی مدد سے نئی مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔معاہدےپرپی آئی ٹی بی کےڈائریکٹرجنرل ای گورننس ساجد لطیف اورپنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نےدستخط کیے،اس موقع پرپی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹراسکلز ڈیولپمنٹ احمد اسلام سیان اور میکر اسپیس پنجاب کی ٹیم بھی موجود تھی۔معاہدے کےتحت پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ، محققین اور اساتذہ کو خصوصی لیبارٹریوں، تکنیکی رہنمائی، تربیت اورپروٹوٹائپ تیارکرنے کی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی،اس اشتراک کےذریعےمشترکہ تحقیقی سرگرمیوں،کاروباری مواقع اور صنعت سے متعلق عملی تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔میکر اسپیس پنجاب حکومتِ پنجاب کامنصوبہ ہے،جس پر پی آئی ٹی بی عمل درآمد کر رہا ہے،منصوبے کا مقصد ہارڈویئر کےشعبے میں جدت،تیز رفتارپروٹوٹائپ سازی اورمقامی سطح پر نئی مصنوعات کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں