لندن(شہرنامہ نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مارک ووڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت ہے، اپنے کیریئر کے دوران مجھے کافی انجریز کا سامنا رہا، تاہم انگلینڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ ہی شاندار احساس رہا۔مارک ووڈ نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران انگلینڈ کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی مارک ووڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ان کے اگلے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت ہے، مارک ووڈ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







