بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی میں بڑا دھماکہ، مصباح الحق مستعفی

xلاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی انگلیڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا، پی سی بی نے مصباح الحق کا استعفیٰ موصول ہونےکی تصدیق کردی،جبکہ اسدشفیق بھی مستعفی ہونے پرغورکر رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ تھا، مائیک ہیسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ،ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی نے کرکٹ کےنتائج اورپرفارمنس نہ دینے والوں کے سخت احتساب کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ کی ساخت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں