کراچی(شہرنامہ نیوز) لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال جولائی 2028ء تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت 600 بستروں کے زیرِ تعمیر اسپتال کے منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال جولائی 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری صحت طاہر سانگی، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، پیراگون کنسٹرکٹرز، ای اے کنسلٹنگ، لینگڈن ولسن انٹرنیشنل کے نمائندگان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ لاڑکانہ کا جدید اسپتال لاکھوں افراد کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 600 بستروں کا اسپتال لاڑکانہ سمیت پورے خطے کے لیے جدید طبی مرکز ثابت ہوگا۔ پیپلز پارٹی حکومت صحت کے شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ کا 600 بستروں کا اسپتال سندھ کے بڑے صحت منصوبوں میں شامل ہے۔ اسپتال کی 94 فیصد پائلنگ مکمل ہوچکی ہے اور تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اسپتال منصوبے پر 24 گھنٹے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسپتال میں ایمرجنسی، آئی سی یو، جدید آپریشن تھیٹرز اور تشخیصی سہولیات قائم ہوں گی۔
لاڑکانہ کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، 600 بستروں کے جدید اسپتال کی تکمیل کا ہدف مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






