جمیکا(شہرنامہ نیوز)کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کا چیمپئن بننے کے بعد معین علی نے ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگا دیا۔میچ کے بعد اختتامی تقریب میں معین علی نے کامیابی کو صرف اپنی ذات کے بجائے فرنچائز، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا تاہم سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مشکل مراحل کو خوشگوار انداز میں طے کیاکپتان نے فائنل میں ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ میچ کے دوران اوس نے بھی کھیل پر اثر ڈالا تاہم آخر میں کامیابی حاصل کرنا ایک خاص احساس تھا۔معین علی نے ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے پر اینٹیگا کے شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان لوگوں کے نام ہے جنہوں نے مسلسل ٹیم کا ساتھ دیا۔معین علی نے اپنے پیغام کے اختتام پر’فری فلسطین ہمیشہ‘ کا نعرہ لگایا۔
سی پی ایل 2026 چیمپئن بننے کے بعد معین علی کا ’فری فلسطین‘ کا نعرہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







