لاہور(شہرنامہ نیوز)اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ سے متعلق ہراسانی اور دھمکیوں کے کیس میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس کیس کو ایسے نہیں چھوڑیں گی۔لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہی ہوں کہ کیس کو جانبدار ہو کر نہ دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لڑکی بے وقوف نہیں ہوتی کہ شادی سے 10 دن پہلے ایسی باتیں کرے، ان پر اعتبار کیا جنہوں نے کرسی پربیٹھ کر کہا تھا انہیں دونوں سائیڈ کی اسٹوری پتا ہے۔ مومنہ اقبال نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کیس کو ایسے نہیں چھوڑوں گی، چاہے جس کو مرضی اپروچ کروالیں۔یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائی تھی۔
’’چاہے جس کو مرضی اپروچ کرلیں، کیس نہیں چھوڑوں گی‘‘: مومنہ اقبال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







