الزامات کے بعد مومنہ اقبال کا مؤقف سامنے آگیا، شوہر نے بھی سنگین دعویٰ کردیا

لاہور(شہرنامہ نیوز)اداکارہ مومنہ اقبال نے (ن) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے خود پر اور اپنی بہن پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا۔ ثاقب چدھڑ کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے ثاقب چدھڑ کا انٹرویو لینے والی میزبان کے ولیمے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے کہا ‘پوڈکاسٹ اپنی دوست کے ساتھ کیا اور جعلی ثبوت بھی اسی کو دکھائے، یہاں تک کہ ان ثبوتوں کی تصدیق بھی اپنی دوست سے کروائی’۔ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘آپ یہ سب عوامی طور پر کررہے ہیں تو یہ ثبوت بھی عوام کو کیمرے پر دکھانے چاہیے تھے، پھر عوام خود فیصلہ کرتی کہ یہ سچ ہے یہ جھوٹ’۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘دراصل ہمیں این سی سی آئی اے نے باؤنڈ کیا ہوا ہے، ورنہ میں بھی آپ کے وائس نوٹس اور آپ کی اہلیہ کی جانب سے آئی ریکارڈڈ فون کالز منظرِ عام پر لے آتی، ورنہ 50 سیکنڈز کا مختصر سا وائس نوٹ آپ کے جھوٹے دعوؤں کے لیے کافی تھا’۔ نہوں نے مزید لکھا ‘آپ کا جو دل کررہا ہے آپ کررہے ہیں لیکن ہمیں اللہ پر بھروسا ہے’۔ وسری جانب مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے ثاقب چدھڑ پر سنگین الزام عائد کردیا۔حمزہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب ہمیں جان سے مارنے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں