پمزنرسری آتشزدگی، لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچوں کی موت انتہائی دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےبتایاکہ بچوں کو نرسری میں رکھا گیا تھا جہاں وارڈ کے اے سی میں دھماکا ہوا،دھماکے کےفوراً بعد آگ بھڑک اٹھی اور آکسیجن نے بھی آگ پکڑ لی،جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔وفاقی وزیرصحت نےکہاکہ معصوم جانوں کا نقصان بہت بڑا سانحہ ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس سمیت دیگر ادارے جائے وقوعہ پرموجود ہیں،بچوں اور والدین کےڈی این اے نمونے لے کر جاں بحق بچوں کی شناخت کی جائے گی، جبکہ تمام والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف واقعے پر رنجیدہ ہیں اور انہوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،اگرکسی کی غفلت ثابت ہوئی تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ تحقیقات میں جو حقائق سامنے آئیں گے، انہیں شیئر کیا جائے گا۔ ابتدائی لمحات میں صورتحال انتہائی دردناک تھی، تاہم متعلقہ حکام اور ادارے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں