سانگھڑ(شہرنامہ نیوز)بوبی آئل فیلڈ میں نئے کنویں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوگئے۔اوجی ڈی سی ایل نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی الیون سے کامیابی کا اعلان کردیا۔ کنویں سے یومیہ تقریباً ایک ہزار بیرل تیل اور ایک ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔اوجی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی آئل فیلڈ 100 فیصد کمپنی کی ملکیت ہے۔ بوبی الیون کی کامیابی سے علاقے میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے امکانات پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بوبی ڈیپ ون کی سابقہ دریافت سے حاصل ہونے والی زیرِ زمین معلومات نے بوبی الیون کی کامیاب کھدائی میں معاونت کی۔نئی دریافت سے ملک میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے اور درآمدی انحصار کم کرنے کی حکمتِ عملی کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی بوبی آئل فیلڈ میں بڑی کامیابی، گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







