اولمپیڈ سمرقند 2026، پاکستان نے اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا

ازبکستان(شہرنامہ نیوز) اولمپیڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔ازبکستان میں جاری اولمپیڈ سمرقند میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مقابلہ آج پہلے راؤنڈ میں شیڈول تھا۔صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، حکومتی پالیسی کے برخلاف اسرائیل کے ساتھ میچ نہیں کھیل سکتے۔ذیشان علی نقوی نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کی۔ازبکستان میں منعقدہ اولمپیڈ سمرقند میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں