بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3، دو مطلوب دہشتگرد ہلاک،77 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ(شہرنامہ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ فورسز نےدہشتگردوں کےٹھکانوں کومؤثر اندازمیں نشانہ بنایا،ہلاک دہشتگرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پرمسافروں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے، وہ شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور بسوں کو نذرِ آتش کرکےملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔دوسری جانب پنجاب میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں،جس میں91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔گرفتارملزمان کےقبضےسےدھماکا خیز مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، جبکہ انکے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،حکام کےمطابق رواں ہفتے پنجاب بھر میں 1484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے،جن کے دوران 50 ہزار 865 افراد کو چیک کیا گیا اور 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں